اسلام آباد:
چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پاناما معاملے پر نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کچھ نہیں کیا اور اگر اداروں کو کوئی کام نہیں کرنا تو ان کو بند کردیں۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ پانامالیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔
سماعت کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کمیشن تشکیل دینے کی گئی ، جس پر چیف جسٹس نے جماعت اسلامی کے وکیل اسد منظور بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہاہے کہ کمیشن تشکیل دیا جائے، ہم نے تمام آپشن کھلے رکھے ہیں، اگراس نتیجے پر پہنچے کہ کمیشن کے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں گے تو ضرور کمیشن بنائیں گے، نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کچھ نہیں کیا، جب ہم نےدیکھا کہ کہیں کوئی کارروائی نہیں ہورہی تو یہ معاملہ اپنے ہاتھ لیا، ادارےقومی خزانےپر
تبصرے بند ہیں.