راچی:
اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2ماہ کی مدت کے لیے شرح سودبغیرکسی تبدیلی کے5.75فیصد کی سطح پربرقرار رکھنے کااعلان کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے اور اکتوبر2016 میں مہنگائی کی شرح4.2 فیصد رہی ہے اس طرح سے مہنگائی کی شرح میں اکتوبر2015 کے بعد سے اضافے کا رحجان غالب ہے، مہنگائی کی شرح میں اکتوبر2015 کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتیں مہنگائی پراثرانداز ہوسکتی ہیں، پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی بالحاظ صارف اشاریہ قیمت (CPI) اکتوبر 2015 کے دوران پست ترین سطح تک پہنچنے کے بعد اضافے کا رجحان ہے جس میں کبھی کبھار موسمی انحرافات آتے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.