ہیملٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار

ہیملٹن: 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کیویز کے 271 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور 5 کھلاڑی صرف 51 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے 271 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر76 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 12 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے ابتدائی 3 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ سمیع اسلم 5، اظہر علی ایک اور یونس خان 2 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے، تینوں کھلاڑی ٹم ساؤتھی کا شکار بنے۔ اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بنا کر نیل ویگنر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد رضوان پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر بابر اعظم 34 اور سرفراز احمد 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.