موبائل براڈ بینڈ سروسز کیلیے پرائس فلور ریجیم کا فیصلہ

کراچی: 

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیرمتوازن اور غیرصحت مندانہ مسابقت سے نمٹنے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر خصوصاً موبائل براڈ بینڈ سروسز کے لیے پرائس فلور ریجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شعبے کے نفع کو یقینی بناتے ہوئے تحفظ دیا جاسکے گا۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریگولیٹر نے موبائل ڈیٹا اور براڈبینڈ سروسز کے لیے کم ازکم ریٹیل پرائس مقرر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ کم ازکم ایم بی بی اسپیڈ کو بھی معقول بنایا جائے گا، اس لیے پی ٹی اے نے اس معاملے پر چاروں ٹیلی کام آپریٹرز، اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے آرا اور تحفظات طلب کر لیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.