اسلام آباد:
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہو کیا جائے جب کہ جو کام فوج نے شرو ع کئے وہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹار جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہے کیا جائے اور میری خدمات ملک کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی جب کہ جو کام پاک فوج نے شروع کیے ہیں وہ انشااللہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنا باقی وقت شہداء کے لواحقین کے لیے وقف کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تبصرے بند ہیں.