بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے کھیلنے سے انکار پر گرین کیپس کو 6 پوائنٹس مل گئے

دبئی: 

پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہوئے گرین کیپس کو 6 پوائنٹس فراہم کردیئے۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راونڈ سکس کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی رویئے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جنرل منیجر آئی سی سی جیف ایلرڈائس، اینڈی ہوبز اور لائن ہگنز پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر قومی ویمن ٹیم کو 6 قیمتی پوائنٹس دے دیئے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٍبھارتی ٹیم پانچویں اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.