واشنگٹن:
امریکا کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بعض ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ریاستیں جہاں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے وہاں کے حلقے کھلوا لئے جائیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بعض امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ووٹوں کو چوری کیا گیا ہے اور انہیں انجینئرڈ انتخابات کے ذریعے شکست دی گئی ہے۔ کمپیوٹر سیکیورٹی ایکسپرٹ اور ووٹوں کو جانچنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں مصنوعی طور پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہا۔
تبصرے بند ہیں.