کرکٹ ’’سپر مین‘‘ کوہلی نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: 

کرکٹ’’سپر مین‘‘کوہلی  نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا،انھوں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کیلیے جان جوکھوں میں ڈالی، آئینے میں جسم دیکھ کرشرمندگی محسوس کرتے ہوئے زندگی کا انداز بدل ڈالا،غیر صحتمندانہ عادات چھوڑ کر سخت محنت سے 12کلو وزن کم کیا، ٹنڈولکر سے پہلی ملاقات میں ایک لفظ بھی منہ سے نہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنی زندگی کے کئی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، بھارتی اسٹاربیٹسمین نے کہاکہ وسائل محدود ہونے کی وجہ سے اچھا بیٹ خریدنے کیلیے رقم نہیں تھی،1000روپے جمع کرکے اپنی خواہش پوری کی،اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر سے پہلی بار 12سال کی عمر میں ایک ہوٹل میں ملا تو منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلا، بعد ازاں کیریئر کے آغاز میں ماسٹر بلاسٹر نے تکنیکی خامیوں سے آگاہ کرتے ہوئے دباؤ میں بھی ذہنی طور پر مطمئن رہنے کا گُر بتایا،ان کی رہنمائی میرے کام آئی۔

تبصرے بند ہیں.