بنگلہ دیش لیگ، پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے، آفریدی اور شعیب کا عمدہ کھیل

چٹاگانگ: 

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے اپنی ٹیموں کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا، آفریدی کی آل رائونڈ پرفارمنس کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی، پاکستانی اسٹار نے 2 وکٹیں لینے کے بعد20 گیندوں پر 26رنز بھی اسکور کیے، رنگپور نے ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، ایم متھن49 پر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر محمد شہزاد نے37رنز اسکور کیے، جنید خان نے 23رنز دیکرایک وکٹ لی۔

تبصرے بند ہیں.