کیوی بیٹنگ کو پیس سے ٹھیس لگانے کی تیاری

ہیلمٹن: 

پاکستان نے کیوی بیٹنگ کو پیس سے ٹھیس لگانے کی تیاری کر لی، بائونس اور ریورس سوئنگ کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے وہاب ریاض کو دوسرے ٹیسٹ کی الیون میں شامل کیے جانے پر غور ہورہا ہے۔

کپتان مصباح الحق کی عدم دستیابی کے بعد بیٹنگ آرڈر سے چھیڑ چھاڑیقینی ہے، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر لگا زنگ جھاڑنے اور مینجمنٹ کو پلاننگ کے لیے مزید 2 روز میسر ہوں گے، دوسری جانب6 سال قبل کے ہیلمٹن ٹیسٹ کی تلخ یادیں کیویز کو ستانے لگیں، مصباح الحق کی بطورکپتان پہلی کامیابی کے سفر میں بولرز نے نیوزی لینڈ کو صرف110رنز پر ڈھیر کردیا تھا، میزبان ٹیم حریف مہمان بولنگ اٹیک کی حیران کرنے والی صلاحیتوں سے بھی خوف زدہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.