کوٹلی:
مودی سرکار جنگی جنون میں اس قدراندھی ہوگئی ہے کہ اب اس نے مقامی آبادی کے علاوہ مسافربسوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جہاں بھارتی فوج نے نیلم وادی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا جس میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرزمیں رہائش پزیرشہری آبادی پر مسلسل گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کیرل سیکٹر میں ایک مکان پرگولہ لگنے سے ایک شخص کے شہید جب کہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے داغے کے 3 مارٹرگولے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تتہ پانی کے قریب گرنے سے نازیہ دختر طفیل شاہ زخمی ہوگئیں۔ وادی نیلم کے علاقے لوات میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مسافرکوچ پرراکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.