بال ٹیمپرنگ کے الزامات جنوبی افریقی اعصاب پر سوار

ایڈیلیڈ: 

بال ٹیمپرنگ کے الزامات جنوبی افریقی اعصاب پر سوار ہوگئے، ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر فاف ڈوپلیسی سے سوال کرنے والے رپورٹر کو دھکے مارکر راستے سے ہٹا دیا گیا، پروٹیز ٹیم نے صحافی پر کپتان کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈوپلیسی پر چارج کے خلاف سماعت تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، آئی سی سی نے بھی وکلا کی خدمات حاصل کرلیں، سماعت اب جنوبی افریقہ میں ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ابتدائی 2 ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں حتمی برتری توحاصل کرلی مگر ان کی یہ خوشی بال ٹیمپرنگ الزامات میں چھپ کر رہ گئی ہے، یہ معاملہ اب پروٹیز کے اعصاب پر سوار ہونے لگا، گذشتہ روز تیسرے ٹیسٹ کیلیے ایڈیلیڈ آمد پر جب ایک رپورٹر نے ایئرپورٹ پر کپتان فاف ڈوپلیسی سے اس بارے میں سوال کرنا چاہا تو ٹیم کے سیکیورٹی منیجر زونیڈ ویڈی نے 2مرتبہ دھکے دے کر اسے راستے سے ہٹادیا، اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.