جاپان میں شدید زلزلے سے کئی افراد زخمی، سونامی کا خدشہ ٹل گیا

ٹوکیو: 

جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ حکام کی جانب سے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے علاقے میں واقع عمارتوں کو ہلاکر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.