اظہر نے شارٹ گیندوں پر کمزوری کا اعتراف کرلیا

کرائسٹ چرچ: 

اظہرعلی نے شارٹ گیندوں پرکمزوریوں کا اعتراف کرلیا، اوپنر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں کبھی اس نوعیت کی سیمنگ پچ نہیں دیکھی، قطعی مختلف کنڈیشنز میں درپیش مسائل کا اندازہ ہے۔

کارکردگی بہتر بنانے کیلیے وقت درکار ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بہتر ہدف دینے کیلیے پاکستان کو دوسری اننگز میں زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن بیٹسمین گھبراہٹ کا شکار نظر آئے، اس کی بڑی وجہ کیوی بولرز کی جانب سے شارٹ گیندیں تھیں جن پر بابر اعظم، یونس خان،مصباح الحق اور اسد شفیق نے وکٹوں کی قربانی پیش کردی، میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ایشیائی ٹیمیں جب بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلیں، شارٹ گیندیں چیلنج ہوتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.