کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ پاکستانی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں لڑکھڑا گئی

کرائسٹ چرچ: 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے 133 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم بھی 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس سے میزبان ٹیم کو گرین کیپس پر 67 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی جب کہ قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے ہیں، قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ پر مجموعی سبقت 62 رنز ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.