زرمبادلہ کی ملک میں آمد وانخلا کا فرق 63 فیصد بڑھ گیا

کراچی: 

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تااکتوبر63فیصد کے اضافے سے جی ڈی پی کے 1.7فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1ارب 76کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 7کروڑ 80لاکھ ڈالر تھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 1ارب 38کروڑ 10لاکھ ڈالر جبکہ اکتوبر میں38کروڑ 10لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا، ستمبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  118فیصد تک زائد رہا، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے  میں تھا۔

تبصرے بند ہیں.