بنگلہ دیش لیگ، مشرفی نے سہیل تنویر کیلیے ٹیم اونر سے ٹکر لے لی

ڈھاکا: 

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے کپتان مشرفی بن مرتضیٰ نے سہیل تنویر کیلیے ٹیم اونر سے ٹکر لے لی، پاکستانی کرکٹر کو ڈراپ کرنے کے اصرار پر وہ ہوٹل چھوڑ کر چلے گئے، معذرت کے بعد ہی واپس آئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم مسلسل 3میچز ہارنے کے بعد انتشار کا شکار ہوگئی، انداز قیادت پر تنقید نے مشرفی بن مرتضیٰ کی برداشت بھی ختم کردی ہے۔

فرنچائز کے مالک مصطفیٰ کمال نے2 میچز سے قبل سہیل تنویر کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا جس کو کپتان نے رد کردیا، بار بار مداخلت پر مشرفی ناراض ہوکر ٹیم ہوٹل ہی چھوڑ کر گھر چلے گئے، ان کا کہنا تھا کہ اونر کی طرف سے غیر ضروری دباؤ ڈالا جارہا ہے، بعدازاں مصطفی کمال کی جانب سے معذرت کے بعد وہ ڈھاکا ڈائنامائٹس کیخلاف میچ کھیلنے کو تیار ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.