اسلام آباد:
چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے جس سے اس کی ذیلی سیلولر موبائل فون کمپنی زونگ کی پاکستان میں صرف فورجی کی مد میں مجموعی سرمایہ کاری300 ملین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق زونگ نے اکتوبر 2016 میں23.2 فیصد کے اضافے سے 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔ کمپنی کے مطابق سال 2015 کے اسی مہینے کے مقابلے میں موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 200 فیصد تک کا غیرمعمولی اضافہ اس ریکارڈ آمدنی کی بنیادی وجہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.