عشرت العباد کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزماں کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: 

وفاقی حکومت نے موجودہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹا کران کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو یہ ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹانے اوران کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنربنانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنرسندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات میں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفیٰ طلب کیا جائے گا، جسے رسمی طورپرمنظورکرکے فوری طور پرجسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔

تبصرے بند ہیں.