مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، بان کی مون

نیو یارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا نوٹس لینے کے حوالے سے لکھے گئے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی استحکام کے لئے ناگزیر ہے لہذا پاکستان اور بھارت اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

تبصرے بند ہیں.