پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان آج ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ ڈبلن کے ویلیج گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 45 منٹ پر میدان میں اتریں گی۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شرجیل خان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، سمیع اسلم، حسن علی، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، عمر گل، یاسر شاہ، وہاب ریاض شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.