پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لندن: پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 15 رکنی مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہورہا ہے جب کہ انگلش سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے این مورگن اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اسکواڈ میں الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، معین علی، جونی بیرسٹو، جوزبٹلر، لیام ڈاؤسن، کرس جورڈن، عادل رشید ،جوئے روٹ،  جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.