براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جولائی میں14.6فیصد گر گئی

کراچی:  غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں سال بہ سال 6کروڑ 32لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2016کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 39لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جولائی 2015 کے دوران 5کروڑ 7لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی، جولائی 2016کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 1 کروڑ 10لاکھ ڈالر یا 14.6فیصد کی کمی سے 7کروڑ 53لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6کروڑ 43لاکھ ڈالر رہی۔

تبصرے بند ہیں.