امریکا کا پاکستان سے اندرون ملک سمیت خطے میں بھی کارروائی کا انوکھا مطالبہ

امریکا نے پاکستان سے اندرون ملک سمیت خطے میں بھی کارروائی کا انوکھا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا لیکن اس بار یہ مطالبہ انوکھے انداز میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرے بلکہ خطے میں کہیں بھی دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے بند ہیں.