آئی ایم ایف کو قسط دینے سے معیشت پر اثر نہیں پڑیگا، گورنر اسٹیٹ بینک
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ 19 جون کو آئی ایم ایف کا ایک وفد نئی حکومت سے رابطے کیلیے پاکستان آرہا ہے۔ یہ وفد کوئی شرائط نہیں لارہا۔ پاکستان کی جانب سے جون میں آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی سے معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وہ جمعے کو ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.5 ارب ڈالر ہیں۔ جون کے بعد یہ کتنے ہوں گے اس وقت بتایا جائے گا۔آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی کا مسئلہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سال سے پلان کیا ہوا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان ڈیسک کے انچارج کی سربراہی میں پاکستان آئے گا جو نئی حکومت کیساتھ رابطہ کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک وفد سے مذاکرات کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.