مہینوں سے پھنسے پاسپورٹس کا اجرا چوہدری نثار کے لیے بڑا چیلنج
اسلام آباد: نئے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کومنصب سنبھالتے ہی فوری طور پر جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ان میں سب سے اہم مسئلہ ملک بھرکے 6 لاکھ سے زائدافرادکے وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے محکمہ پاسپورٹس میں کئی کئی ماہ سے پھنسے ہوئے پاسپورٹس ہیں ۔ ان پاسپورٹس کی تعدادنگراں حکومت کے قیام کے وقت تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ساڑھے 7لاکھ تھی جسے نئے ڈی جی پاسپورٹس ذوالفقارچیمہ نے شبانہ روزمحنت کرکے کم کیااورکافی زیادہ حد تک التوا میں پڑے ہوئے پاسپورٹس کے اجرا کیلیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور سب سے پہلے ٹائوٹ مافیا کوختم کیا۔ دوسری جانب وفاقی پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے انھیں اقربأپروری کاخاتمہ کرکے خالصتاً میرت پرتقرروتعیناتیوں کو معیار بنانا ہوگا۔ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقیننی بناناہوگاکیونکہ اس وقت جہاں ایک جانب فوجداری مقدمات کے ملزم رہنے والے تھانیدارتعینات ہیںتودوسری جانب سنگین جرائم کی شرح میں40 فیصد اضافہ ہوچکاہے۔
تبصرے بند ہیں.