جعلی ڈگری کیس؛ رکن پنجاب اسمبلی بادشاہ قیصرانی کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا

ڈیرہ غازی خان: عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر میر بادشاہ قیصرانی کو 2 سال قید اور 5ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران میر بادشاہ قیصرانی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی ڈگری جام شورو یونیورسٹی سے حاصل کی ہے، عدالت نے فریقین کا مؤ قف اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ پر غور کے بعد میر بادشاہ قیصرانی کو جعل سازی کامرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 2 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، فیصلے کے فوری بعد پولیس نے رکن اسمبلی کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ میر بادشاہ قیصرانی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ 2008 کے انتخابات میں بھی اسی حلقے سے کامیاب ہوئے تھے، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ان کی جعلی ڈگری کا معاملہ ڈیرہ غازی خان کی ماتحت عدالت کو بھجوایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.