قومی اسمبلی:اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرکیلئے اپوزیشن میں اختلافات، دونوں عہدوں کیلئے4،4 امیدوار مدمقابل
اسلام آ باد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےانتخاب کے لئے اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کے خلاف متفقہ امیدوار میدان میں لانے میں ناکام ہوگئیں ہیں اور پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیوایم نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر کے لئے مسلم لیگ (ن) ایازصادق، تحریک انصاف شہریار آفریدی، پیپلز پارٹی کے یوسف تالپور اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایس اے اقبال قادری میں مقابلہ ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر کے لئے مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی، تحریک انصاف کی منزہ حسن، پیپلز پارٹی کے غلام رسول کوریجہ اور ایم کیو ایم کی کشور زہرہ مدمقابل ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ اور اس کی نگرانی موجودہ اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی، امیدوار انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.