دورۂ یورپ، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی ہالینڈ روانگی

لاہور: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم یورپی ٹیموں کے دانت کھٹے کرنے کا عزم لیے ہالینڈ روانہ ہو گئی۔ چیف کوچ رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپس میں کچھ نئے تجربات کیے ہیں جنہوں حریف سائیڈز کے خلاف استعمال کریں گے۔ کپتان عمر بھٹہ کے مطابق بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے وطن واپس آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم لاہور سے براستہ ابوظبی ہالینڈ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور سے بیرون ملک روانہ ہونے والوں عمر بھٹہ کپتان، کاشف شاہ، مظہرعباس، امین یوسف (گول کیپرز)، محمد خالد ، فیصل قادر، سید کاشف شاہ (فل بیک)، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، کاشف جاوید (ہاف بیکس) محمد عرفان، ایم عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان، محمد سلمان، محمد عمیر، محمد رضوان اور حافظ محمد رضوان علی (فارورڈز) جبکہ آفیشلز میں چیف کوچ و منیجر رانا مجاہد علی، کوچز دانش کلیم، انجم سعید اور ٹیم ڈاکٹر اسد عباس شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم اپنے دورے کے دوران ہالینڈ، جرمنی اور بیلجیئم کے خلاف مجموعی طور پر 8میچزکی سیریز کھیلے گی،گرین شرٹس کے ہالینڈ اور جرمنی کے خلاف 3،3جبکہ بیلجیئم سے 2 میچز شیڈول ہیں۔

تبصرے بند ہیں.