ڈاؤلینس نے کم وولٹیج پر چلنے والے ریفریجریٹرز متعارف کرادیے
کراچی: گھریلو برقی آلات بنانے والی کمپنی ڈاؤلینس نے کم وولٹیج پر چلنے والے ریفریجریٹرز پاکستان میں متعارف کرادیے ہیں۔ لو وولٹیج اسٹارٹ اپ (ایل وی ایس) سیریز میں ایسی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جو ریفریجریٹر کو 135 وولٹ جیسے کم ترین وولٹیج پر بھی ٹھنڈا رکھتی ہے۔ انسولیشن کی موٹی تہہ کی وجہ سے اس ریفریجریٹر میں 15 گھنٹے تک بجلی کے بغیر بھی ٹھنڈک کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ یہ ریفریجریٹرزمختلف گھروں کی ضرورت کے لحاظ سے مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔ یہ نہ صرف گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے بلکہ کم وولٹیج کے باوجود کام کرنے کی منفرد خصوصیت کی بنا پر اسے مختلف اداروں مثلًا اسپتالوں، ہوٹلوں، یونیورسٹیوں اور مختلف کاروباروں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ریفریجریٹرز کی ایل وی ایس سیریز کے بارے میں ڈاؤلینس کے ہیڈ آف سیلز حسن جمیل نے کہا ہے کہ ’’ہمیں پوری امید ہے کہ ریفریجریٹرزکی ایل وی ایس سیریز بہت جلدہمارے صارفین میں بے حد مقبول ہوجائے گی۔ یہ ریفریجریٹرز غذا کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے ہمارے ملک کی اشد ضرورت کو پورا کرتے ہیں اور بجلی کے غائب رہنے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ریفریجریٹرز مختلف سائزوں کے لحاظ سے مختلف قیمتوں میں موجود ہیں تاکہ عوام کی بڑی تعداد اپنی ضرورت اور بجٹ کے لحاظ سے ان سے فائدہ اٹھا سکے۔
تبصرے بند ہیں.