قوم کو دفاعی اور ترقیاتی ضروریات میں توازن قائم رکھنا ہوگا، جنرل کیانی

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ قوم کو دفاعی اور ترقیاتی ضروریات میں توازن قائم رکھنا ہوگا۔ قوم کی حمایت کے بغیر فوج اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرسکتی، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے مناسب تیاریاں کرنا پاک افواج کا کام ہے، فوج اپنی ذمے داریاں نبھانے کے لیے تیاری برقرار رکھے۔ آرمی چیف نے کہاکہ قوم کو دفاعی اور ترقیاتی ضروریات میں توازن قائم رکھنا ہوگا ،توازن سے ہی پائیدارترقی کا حصول ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ بامعنی ترقی کے لیے قوم کو دفاع اور ترقی کی ضروریات کے درمیان توازن کی ضرورت ہے، فرائض کی انجام دہی کے لیے فوج بھرپورصلاحیتوں اور مستعدی کا مظاہرہ کرے۔ فوج خلا میں میں کام نہیں کرسکتی، فرائض کی انجام دہی کے لیے قوم اْس کی حمایت کرتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ پاک فوج کی ذمے داری ہے کہ وہ فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہے۔ انھوں نے شرکا پر زوردیاکہ وہ پرعزم ہوکر قوم کی خدمت کریں ۔ قبل ازیں کوئٹہ آمد پرکو ر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے بند ہیں.