حصص مارکیٹ میں منافع کا حصول، 138پوائنٹس کی کمی

کراچی: خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی اورآٹوسیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے ۔

جس سے انڈیکس کی36200 اور36100 پوائنٹس کی 2 حدیں بیک وقت گرگئیں، مندی کے سبب 54.18 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے32 ارب48 کروڑ47 لاکھ 99 ہزار769 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سیمنٹ کی فروخت بڑھنے کے نئے اعدادوشمار آنے اورلسٹڈ کمپنی اینگروکے اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے فرٹیلائزر اور سیمنٹ کے حصص میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مارکیٹ میں ایک موقع پر110.67 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 36300 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن بعد ازاں آٹوموبائل ودیگر شعبوں میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی کے گرداپ میں پھنس گئی، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، دیگر آرگنائزیشنزاور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر65 لاکھ89 ہزار642 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے27 لاکھ26 ہزار842 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے37 لاکھ58 ہزار124 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے 8 لاکھ72 ہزار920 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.