فٹبال اسٹیڈیم میں فائر بریگیڈ کی گاڑی نے چھڑکاؤ کرکے شائقین کو ’ ٹھنڈا‘ کردیا

استنبول: ترکی میں فائربریگیڈ کا عملہ سخت گرمی سے پریشان حال شائقینِ فٹبال کی مدد کے لیے پہنچ گیا اوراسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں پرپانی کی بوچھاڑکردی۔

بی بی سی کے مطابق جنوبی صوبے ادانا میں شام کوکھیلے جانے والے فٹبال میچ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تھا، سخت گرمی اور حبس کے باعث سیکڑوں تماشائی پسینے سے شرابور ہو گئے، انھوں نے میدان میں موجود آگ بجھانے والی گاڑی کو دیکھ کر ’ہمیں ٹھنڈا کر دو‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

فائربریگیڈکے عملے نے ان نعروں کے جواب میں پانی کے پائپوں کا رخ اسٹینڈز کی طرف کردیا، اس پر گرمی سے بے حال شائقین پانی سے شرابور تو ہو گئے لیکن وہ خوش تھے، انھوں نے اظہار تشکر کے طور پرفائر بریگیڈ کے حق میں نعرے بازی کی۔

تبصرے بند ہیں.