ٹیکسٹائل منسٹری وزارت تجارت میں ضم کرنے کا فیصلہ رد

کراچی: مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے وزارت ٹیکسٹائل کی وزارت تجارت میں انضمام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نگراں حکومت کے اس اقدام کے منفی اثرات ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی سرگرمیوں پرمرتب ہوں گے۔ بھارت کی مجموعی برآمدات میں وہاں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حصہ صرف14 فیصد ہے لیکن اسکے باوجود بھارت میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی علیحدہ وزارت قائم ہے جبکہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ59 فیصد ہے لیکن برآمدات میں اس بڑے حصے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دوسری وزارت میں ضم کیا جا رہا ہے۔ ٹاولز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ٹی ایم اے) کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ نے بتایا کہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے قیام سے قبل پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جمود کا شکار رہیںاوراس شعبے کی سالانہ برآمدات اوسطاً 7.15 ارب ڈالر سالانہ تھیإ جو وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے قیام کے بعدبڑھ کر12.5 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں اور رواں مالی سال کے اختتام تک 13.5 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.