اوگراکرپشن کیس:ڈاکٹرعاصم نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے جمعرات کو نیب راولپنڈی آفس میں نیب ٹیم کے سامنے اوگرا بدعنوانی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ نیب کی ٹیم 2گھنٹے تک ڈاکٹر عاصم سے پوچھ گچھ کر تی رہی بعد ازاں سابق مشیر پٹرولیم نیب آفس سے میڈیا کوکوئی جواب دیے بغیر چلے گئے۔ نیب ٹیم نے سابق مشیر پٹرولیم سے توقیر صادق کیس کی روشنی میں اوگرا میں بد عنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، ملک میں گیس کے شدید بحران کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں نئے سی این جی اسٹیشن لگانے اور سی این جی اسٹیشن کی ایک جگہ سے دوسری جگی منتقلی کی منظوری دینے کے حوالے سے سوالات کیے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اوگرا کیس میں نیب کی ٹیم ڈاکٹر عاصم کو شامل تفتیش کرنا چاہتی تھی لیکن اس میں اعلیٰ سطح پر مداخلت کے باعث یہ معاملہ موخرہوتارہا ۔آئی این پی کے مطابق نیب نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم سے ذاتی اسپتال کومفت گیس کی فراہمی اورکنار میساکھی گیس فیلڈ سے گیس چوری کے متعلق پوچھ گچھ کی۔جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین الزامات کا جواب دینے کراچی سے نیب آفس اسلام آباد پہنچے۔
تبصرے بند ہیں.