یورپین گیمز، روس تینتالیس سونے کے تمغے جیت کر سب سے

ورپین گیمز میں ایتھلیٹکس، تیر اندازی اور نشانہ بازی کے زبردست مقابلے ہوئے۔ گیارہویں روز تک میڈلز کی بازی روس نے مار لی۔ 

باکو: () پہلی یورپین گیمز میں بیچ والی بال کے مینز مقابلوں میں تمغوں کے فیصلہ کن میچ ہوئے۔ باکسنگ میں بھی زبردست جوش دیکھنے میں آیا، تیراندازی اور پھر نشانہ بازی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے خوب بازی ماری۔ مینز روڈ سائیکل ریس میں اسپینش سائیکلسٹSANCHEZ GIL نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میڈل ٹیبل پر نظر ڈالیں تو روس تینتالیس سونے کے تمغے جیت کر سب سے آگے ہے۔ میزبان آزربائیجان کے چودہ گولڈ میڈل ہیں اور ان کی دوسرا نمبر ہے۔ جرمنی تیسرے، بیلاروس چوتھے جبکہ برطانیہ کا پانچواں نمبر ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.