انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج بارباڈوس میں ہورہا ہے –

آئی سی سی صدر کیلئے ظہیر عباس کے نام کی منظوری اور سربیا کی ایسوسی ایٹ ممبر شپ کی درخواست پر غور کیا جائے گا 

بارباڈوس () انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج سے بارباڈوس میں ہو رہا ہے ۔ ابتدائی روز ایسوسی ایٹ اینڈ ایفیلیٹ ممبرز میٹنگ کے ساتھ چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا ۔ 26 جون تک اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو رہا ہے ۔ سالانہ کانفرنس ہفتے کا آغاز پیر کے روز ایسوسی ایٹ اینڈ ایفیلیٹ ممبرز میٹنگ سے ہوگا ۔ اسی روز ہی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کا دورہ روزہ اجلاس بھی شروع ہوگا جوکہ منگل کو بھی جاری رہے گا ۔ ان میٹنگز کے ایجنڈے میں آئی سی سی میمورنڈم اور آرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم ، آئی سی سی کے نئے صدر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد کردہ امیدوار ظہیر عباس کے نام کی منظوری اور سربیا کی جانب سے آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر شپ درخواست پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین بورڈ شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے ۔

 

تبصرے بند ہیں.