نئی دہلی: تہاڑ جیل میں بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ کا گزارا دال روٹی پر ہے، ان کے ساتھ یہاں کوئی خاص سلوک نہیں کیا جا رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انھیں جیل نمبر ون میں رکھا گیا جہاں اجیت چنڈیلا اور ایک قتل کا مجرم گوپال کندا بھی ساتھ ہے، یہاں انھیں کولڈ ڈرنکس دستیاب نہ ہی گرمی سے بچنے کیلیے کولرز موجود ہیں، یہ سب ایک ہی باتھ روم استعمال کرتے اور رات 9 بجے دال روٹی کھانے میں دی جاتی ہے، شری شانتھ کی تمام اکڑ فوں جیل میں آکر ختم ہو گئی اور یہاں آنے کے بعد وہ کم ہی کسی سے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چھوٹے سیل میں پہلی رات انھوں نے جاگ کر گذاری اور کھانا لینے کیلیے دیگر قیدیوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے، ناشتے میں انھوں نے چائے اور بسکٹ لیے۔دریں اثنا پولیس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں جیل جانیوالے بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ کے دوست ابھیشیک شکلا کو بھی بدھ کے دن گرفتار کرلیا، ان پر کرکٹر کی رقم اور دیگر اشیا کے شواہد مٹانے کا الزام ہے، انھیں شواہد کی برآمدگی کیلیے ممبئی لے جایا جائیگا۔
تبصرے بند ہیں.