منفرد اعزاز: گورنر عشرت العباد 5 ویں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے

کراچی: سندھ میں طویل عرصے تک گورنر سندھ کی ذمے داریاں نبھانے والے گورنر سندھ عشرت العباد خان جمعرات کو جب سید قائم علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے تو 5 ویں وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا انھیں منفرد اعزاز حاصل ہوجائے گا ۔ یہ اعزاز پاکستان کے شاید کسی گورنر کو حاصل نہ ہو ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان27 دسمبر 2002 کو اس عہدے پر فائز ہوئے تھے ۔9 جون 2004 کو انھوں نے ڈاکٹر غلام ارباب رحیم ،19 نومبر2007 کو نگراں وزیر اعلیٰ عبدالقادر ہالیپوٹہ ،6 اپریل2008 کو سید قائم علی شاہ اور21 مارچ 2013 کو نگراں وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی سے حلف لیا ۔

تبصرے بند ہیں.