لاہور: دورہ یورپ کیلیے18رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،کھلاڑیوں کا انتخاب اسلام آباد میں جاری کیمپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدکیا گیا۔ منتخب پلیئرز میں مظہر عباس، امین یوسف، خالد بھٹی، سید کاشف شاہ، فیصل قادر، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، تصور عباس، عماد شکیل بٹ، محمد کاشف، محمد عرفان، محمد عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان، محمد سلمان، محمد عمیر، محمد رضوان اور حافظ رضوان علی شامل ہیں۔رانا مجاہد علی چیف کوچ و منیجر، انجم سعید اور دانش کلیم کوچز، اسد عباس ٹیم ڈاکٹر جبکہ سید ابوذر امراؤ ویڈیو اینالسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔قومی ٹیم یکم جون کو دورے پر روانہ ہو گی۔دوسری جانب چیف کوچ رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاریوں مکمل اور وہ ٹور میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں۔نمائندہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی اسکلز کے ساتھ فٹنس میں بہتری کیلیے بھی بھر پور کام کیا گیا،جس کے بعد امید کی جاتی ہے کہ یورپی ٹیموں کیخلاف وہ 70 منٹ کے کھیل میں یکساں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم میں متعدد کھلاڑی قومی ٹیم میں سینئرز کی جگہ سنبھالنے کیلیے تیار ہیں۔رانا مجاہد علی نے کہا کہ پی ایچ ایف درست سمت کی جانب گامزن اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.