اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کچھ لوگ انتخابات کو غیر شفاف قرار دے کر قوم کا وقار گرانا چاہتے ہیں ، الیکشن کمیشن پر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہیں،بے جا تنقید کا راستہ روکیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا کہ کچھ حلقوں نے انتخابات کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے ، انہوں نے الیکشن کمیشن پر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کا جواب دینے کا وقت آگیا ہے ، مثبت تنقید کو خوش آمدید کہیں گے لیکن بیجا تنقید کا راستہ روکیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انتخابات کو غیر شفاف قرار دے کر قوم کا وقار گرانا چاہتے ہیں ، یہ ڈرامہ کب تک چلتا رہے گا ، ایک چینل کے دو اینکرز نے الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلا رکھی ہے، اشتیاق احمد خان کاکہنا تھا کہ ممبر پنجاب ریاض کیانی سے متعلق اسحاق خاکوانی کے الزامات بے بنیاد ہیں،اسحاق خاکوانی کے کیس میں قانونی تقاضے پورے کئے گئے،دوبارہ گنتی میں بھی خاکوانی ہارگئے۔
تبصرے بند ہیں.