پاکستان ،آئرلینڈ کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ڈبلن: پاکستان اورآئرلینڈ کے د رمیان دومیچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ون ڈے آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔چیمپئینزٹرافی کی تیاری کیلئے شیڈول پاک آئرلینڈ سیریزکا پہلا ون ڈے آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ دوہزارسات میں گرین شرٹس کوشکست دینے والی آئرش ٹیم ایک بارپھرنئے عزم کے سا تھ فتح کے خواب دیکھ رہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی طرح آئرلینڈ کا موسم بھی خاصا سرد ہے لیکن کھلاڑی خود کوموسم اورحالات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناہے کہ چیمپئینزٹرافی سے قبل کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا کہ ایونٹ میں بہتراندازسے کھیل سکیں۔ آئرلینڈ کے تجربہ کارکھلاڑی کیون اوبرائن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کوان مقابلوں کا بیتابی سے ا نتظارہے۔ امید ہے کہ موسم کی مداخلت نہیں ہوگی اورٹیم کوہوم کراوٴڈ کے سامنے صلاحیتیوں کے اظہارکا بھرپور موقع ملے گا۔ ایک سوال پر اوبرائن کا کہنا تھا کہ آف اسپنر سعید اجمل پر فریب بالنگ کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔ نمبر ون اسپنر سے مقابلے کیلئے کوئی خاص پلاننگ نہیں کی، لیکن ہرگیند کوسنبھل کرکھیلیں گے۔ پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان اب تک تین ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں۔ دومیں پاکستان اورایک میں آئرش ٹیم فاتح رہی۔

تبصرے بند ہیں.