کراچی: ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی گرمی نے زور پکڑ لیا، سورج کی تپش سے بچنے کے لئے لوگوں نے کیا اقدامات کیے،ملک بھر میں گرمی کی شدت عروج پر پہنچ گئی شہر قائد میں بھی تپتے سورج نے اچھے اچھوں کے پسینے چھڑا دیئے جس سے بچنے کیلئے شہر قائد کے باسی مختلف حربے استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں ،کئی لوگ جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مشروبات کا استعمال معمول بنا لیتے ہیں، اسی لیے گنے اور دیگر مشروبات کی دکانوں پر غیرمعمولی رش نظر آتا ہے، بعض افراد جلد کی حفاظت کی غرض سے شدید گرمی میں بھی دستانے اور پیرا شوٹ جیکٹس پہن رہے ہیں۔موسم گرما نے لوگوں کے پہناوے کے ساتھ ساتھ انکے مزاج بھی بدل دیئے ہیں، لوگوں کی اکثریت گرمی اور اس سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل کا رونا روتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.