پاکستانی چاول کی مانگ میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: چین میں چاول کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین پاکستانی چاول کیلئے بھرپورمنافع بخش مارکیٹ ثابت ہورہاہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دوہزار گیارہ میں پاکستان سے چین کو بیالیس لاکھ اٹہتر ہزار ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا۔ جس میں اگلے سال حیرت انگیز طورپر چھ ہزار فیصد اضافہ ہوا۔ دوہزار بارہ میں چین کو چھبیس کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالرمالیت کا پاکستانی چاول برآمد کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی چاول، پاک چین تجارتی توازن کو بہت حد تک پاکستان کے حق میں لاسکتا ہے۔ پاکستانی برآمد کندگان کوٹے کی پابندی میں نرمی کے بعد چین کو ایک ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کرنے کی توقع کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.