اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت کے حوالے سے ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے پر چئیرمین سینیٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے رحمان ملک کی دہری شہریت کے خلاف دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت کو بتایا کہ رحمان ملک کو دہری شہریت کے بعد سینیٹ سے استعفٰی دینا پڑا، اس کے بعد رحمان ملک دوبارہ سینیٹر بن گئے لیکن چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھجوایا، عدالت نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے پر چئیرمین سینیٹ کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے صدر زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، رحمان ملک، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
تبصرے بند ہیں.