اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لال مسجد کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربرا ہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختصر سماعت کے دوران لال مسجد اپریشن میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کی جانب سے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے ان کو وقت درکار ہے۔ اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ عدالت کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی۔ بعد ازاں عدالت نے طارق اسد ایڈووکیٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.