لاہور: محکمہ صحت پنجاب تمام ترکوشیشوں کے باوجود خسرہ کے مرض پر قابو نہیں پا سکا،اڑتالیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید دوسوتینتیس بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان بہاولپور،گجرات،منڈی بہاو الدین اور مظفرگڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں دو سو تینتیس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،پانچ ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد تیرہ ہزارایک سو دس تک جا پہنچی ہے جبکہ ابتک بانوے بچے انتقال کر چکے ہیں۔لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں اس وقت خسرے کے مرض میں مبتلا ایک سو دو بچے زیرعلاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.