کراچی…سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی غلطی کرکے امریکی کرکٹ ایسویسی ایشن کی ممبرشپ کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے، میڈیا میں خبریں آنے کے بعد آئی سی سی کی انتظامیہ نے اس معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔دانش کنیریا سے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے، دانش کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش کرکٹ بورڈ نے عائد کی تھی جس کی پابندی آئی سی سی کے تمام 106 ممبران پر لازم ہے، یوساکا بھی ان ممبران میں شامل ہے ، اگر یوساکا نے دانش کنیریا کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے تو آئی سی سی انہیں وارننگ دے سکتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی کھلاڑیوں کے امریکا میں کھیلنے پر لاعلمی کا اظہار کرچکا ہے۔پاکستانی کرکٹرز ناصر جمشید ، وہاب ریاض ، فواد عالم اور شاہ زیب حسن بھی یو ایس فرینڈشپ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.