پنجاب کے میدانی علاقے گرمی کی لہر کے زیر اثر آگئے

اسلام آباد: بالائی و وسطی سندھ اورجنوبی پنجاب کے بعد پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے،جنوبی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان بھی گرمی کی لہر کے زیر اثر آ گئے،شدید گرمی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی،رپورٹ کے مطابق بالائی و وسطی سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے،جنوبی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان بھی شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر آ گئے ہیں اور گرمی کی موجودہ لہر مزید چند روز تک برقرار رہے گی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکیاون ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،جیکب آباد، موہنجو دڑو میں پچاس،روہڑی،پڈعیدن،رحیم یار خان،سبی اڑتالیس،شہید بینظیر آباد،بھکر،بہاولپور سینتالیس،حیدرآباد چھیالیس، ملتان پینتالیس،لاہور چوالیس،پشاور،فیصل آباد تینتالیس،اسلام آباد،مظفرآباد انتالیس،کراچی،کوئٹہ،گلگت چھتیس اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ستائیس ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔

تبصرے بند ہیں.