اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ پر ہوم ورک مکمل کر لیا، قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ادھر پی ایم ایل این کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار متوقع وزیر خزانہ ہیں اور وہ گزشتہ دو ماہ سے بجٹ کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاشبہ نئی حکومت کو کئی آزمائشوں کا سامنا ہوگا، تاہم قیادت کی اہم ترجیح توانائی کے بحران اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔
تبصرے بند ہیں.